0
Monday 12 Apr 2021 04:59

کوئی مائی کا لال اب ہم سے کراچی کی سیٹ نہیں چھین سکتا، وسیم اختر

کوئی مائی کا لال اب ہم سے کراچی کی سیٹ نہیں چھین سکتا، وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کوئی مائی کا لال اب ہم سے سیٹ نہیں چھین سکتا۔ کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں امیدوار حافظ مرسلین، رابطہ کمیٹی قیادت اور کارکنان نے شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پر ایم کیو ایم رہنماء وسیم اختر نے خطاب کیا، جس میں انہوں نے مصطفیٰ کمال کا نام لئے بغیر تنقید کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ حیران ہوں دو بار صوبائی اور ایک بار قومی اسمبلی کا الیکشن ہارنے والا پھر یہاں سے انتخاب لڑ رہا ہے، یہ الیکشن اُس پارٹی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا کیونکہ عوام ایم کیو ایم کے ساتھ ہے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کوئی مائی کا لال اب ہم سے کراچی کی سیٹ نہیں چھین سکتا، آئندہ آنے والے عام انتخابات میں اپنا چرایا گیا مینڈیٹ اور نشستیں واپس لیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان بنایا تھا، اب اس کو بچائیں گے، اپنے اتحاد سے اپنا وقار اور پوزیشن بحال کریں گے، ہمارے نمائندے حافظ مرسلین کا تعلق اسی علاقے سے ہے، یہ یہاں کے مسائل کو جانتے ہیں اور اسلام آباد جاکر آپ کے مسائل پر آواز اٹھائیں گے۔ وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ بس اب بہت ہوا! بلدیہ والے کسی باہر والے کو برداشت نہیں کریں گے، اس بار حلقہ این اے 249 کے ووٹر اپنے گھر میں باہر سے آنے والے تمام لوگوں کو فارغ کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 926659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش