QR CodeQR Code

تحریک لبیک کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا حکم، موٹروے بھی بند

12 Apr 2021 20:34

تحریک لبیک کے سربراہ کی گرفتاری کے بعد کارکنوں نے لاہور میں 22 مقامات پر احتجاج شروع کر دیا، جس میں جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے جبکہ پولیس اہلکاروں پر پتھراو میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کو ہدایات مل چکی ہیں کہ جو بھی کارکن توڑ پھوڑ میں ملوث ہیں، انہیں فوری گرفتار کر لیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں اور رہنماوں کی گرفتاریوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تحریک لبیک کے سربراہ کی گرفتاری کے بعد کارکنوں نے لاہور میں 22 مقامات پر احتجاج شروع کر دیا، جس میں جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے جبکہ پولیس اہلکاروں پر پتھراو میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کو ہدایات مل چکی ہیں کہ جو بھی کارکن توڑ پھوڑ میں ملوث ہیں، انہیں فوری گرفتار کر لیا جائے۔ ان احکامات کے بعد پولیس نے متعدد کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

دوسری جانب موٹروے حکام نے لاہور سیالکوٹ اور لاہور اسلام آباد موٹروے کو بھی بند کر دیا ہے۔ اس وقت لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، کراچی سمیت اہم شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہروں کے باعث شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بعض مقامات پر پولیس اور کارکنوں میں جھڑپوں میں کئی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے ہیں۔






 
 


خبر کا کوڈ: 926670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926670/تحریک-لبیک-کے-کارکنوں-کی-گرفتاریوں-کا-حکم-موٹروے-بھی-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org