QR CodeQR Code

بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر بھیجنے کا ریکارڈ قائم کر دیا

12 Apr 2021 10:58

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر گزشتہ سال کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہیں اور رواں مالی سال میں اب تک ان کی ترسیلات زر میں 26 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ اوورسیز پاکستانیوں نے لگاتار دسویں ماہ میں 2 ارب ڈالر ترسیلات بھیجے جو کورونا کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں کا ترسیلات زر بھیجنے کا ریکارڈ ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی پاکستان سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے کووڈ کے باوجود 10 مہینوں میں 2 بلین ڈالر بھیج کر ریکارڈ قائم کیا، اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر2.7 ارب ڈالر ہو گئیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر گزشتہ سال کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہیں اور رواں مالی سال میں اب تک ان کی ترسیلات زر میں 26 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 926695

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926695/بیرون-ملک-پاکستانیوں-نے-ترسیلات-زر-بھیجنے-کا-ریکارڈ-قائم-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org