0
Monday 12 Apr 2021 11:46

حکومت ہماری عبادات میں مداخلت سے باز رہے، اشرف جلالی

حکومت ہماری عبادات میں مداخلت سے باز رہے، اشرف جلالی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہﷺ نے رمضان المبارک کے لحاظ سے اعلامیہ جاری کر دیا۔ تحریک لبیک یارسول اللہ(ص) کے سربراہ علامہ اشرف آصف جلالی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہماری عبادات میں مداخلت کرنے سے باز رہے، تراویح اور نماز پنجگانہ میں سوشل ڈسٹینس اور مسجد میں آنے کیلئے عمر کی پابندی قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے اسلام کے چودہ صدیوں سے آنیوالے اصولوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، حرمین شریفین میں کورونا کی آڑ میں لگائی گئی غیر شرعی پابندیوں سے یہود و نصاریٰ خوش ہو رہے ہیں، شریعت مصطفی ﷺکی خلاف ورزی کسی طرح بھی مسلمانوں کیلئے مفید نہیں ہو سکتی، مزارات اولیاء رحمت خداوندی کے گہوارے اور شفاء کے مرکز ہیں، انہیں زائرین کیلئے بند کرنا بہت بڑی ناانصافی ہے، حکومت فوری طور پر تمام مزارات زائرین کے لیے کھول دے۔
 
اشرف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ حکومت رمضان المبارک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر خصوصی توجہ دے، گراں فروشوں اور روزہ اندوزوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، رمضان کا تقدس پامال کرنیوالوں کو سزا دی جائے، رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر پابندی لگائی جائے۔ انہوں نے کہا مزید کہا رمضان ٹرانسمیشن و دیگر پروگراموں کے نام پر مختلف چینلوں پر پھیلائی جانیوالی بیہودگی پر پابندی لگائی جائے، دین سے بے خبر اینکر اور فلمی سٹارز کو تبلیغ دین کا منصب دینا دین سے مذاق ہے، اس پر پابندی لگائی۔ انہوں نے تحفظ ناموس رسالت محاذ کی طرف سے پیش کیے گئے اعلامیہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اسے وقت کی ضرورت قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 926700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش