QR CodeQR Code

سعید غنی سے وزارت تعلیم کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ

12 Apr 2021 11:55

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس کے ساتھ کابینہ میں بھی جلد تبدیلیوں کا امکان ہے جس میں کچھ نئے وزرا شامل کیے جا سکتے ہیں اور کچھ سے قلمندان واپس لیے جا سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت میں وزیر تعلیم و لیبر سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان لینے اور کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ میں محکمہ تعلیم کی غیرتسلی بخش صورتحال اور خصوصاً ٹیسٹ پاس ہیڈ ماسٹروں کے احتجاج اور ان کا معاملہ طول پکڑنے کے باعث پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان واپس لے رہی ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ محکمہ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب یا کسی اور نوجوان وزیر کے حوالے کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اس کے ساتھ کابینہ میں بھی جلد تبدیلیوں کا امکان ہے جس میں کچھ نئے وزرا شامل کیے جا سکتے ہیں اور کچھ سے قلمندان واپس لیے جا سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 926703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926703/سعید-غنی-سے-وزارت-تعلیم-کا-قلمدان-واپس-لینے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org