QR CodeQR Code

ایران کے ساتھ وسیع تعاون کیلئے تیار ہیں، لبنان

18 Aug 2011 00:19

اسلام ٹائمز:لبنانی وزیر دفاع نے ایران کی تمام اہم شعبوں میں پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے انتہائی مشکل حالات میں لبنان کو تعاون فراہم کیا جبکہ تہران نے فلسطین کے ساتھ وفاداری کا عملی مظاہرہ کرکے ایک مثال قائم کر دی ہے۔


بیروت:اسلام ٹائمز۔ لبنانی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ لبنان، ایران کے ساتھ وسیع تعاون کیلئے تیار ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنانی وزیر دفاع فیاض گوسن نے بیروت میں ایرانی سفیر غضنفر وکنا بادی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں عہدیداروں نے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر لبنانی وزیر دفاع نے ایران کی تمام اہم شعبوں میں پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے انتہائی مشکل حالات میں لبنان کو تعاون فراہم کیا جبکہ تہران نے فلسطین کے ساتھ وفاداری کا عملی مظاہرہ کرکے ایک مثال قائم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان ایران کے ساتھ وسیع تعاون کے فروغ کیلئے تیار ہے۔ اس موقع پر ایرانی سفیر نے بھی لبنانی وزیر دفاع کو ایران کے دورے کی دعوت دی۔


خبر کا کوڈ: 92671

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/92671/ایران-کے-ساتھ-وسیع-تعاون-کیلئے-تیار-ہیں-لبنان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org