0
Monday 12 Apr 2021 12:17

تحریک لبیک کا 20 اپریل کو ناموس رسالت مارچ کا اعلان

تحریک لبیک کا 20 اپریل کو ناموس رسالت مارچ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان نے 20 اپریل کو ناموس رسالت (ص) مارچ کا اعلان کردیا۔ تحریک لبیک پاکستان نے فرانس کے سفیر کی ملک بدری اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کے معاملے پر ناموس رسالت(ص) مارچ کا اعلان کیا ہے۔ تحریک لبیک پاکستان نے مارچ کا فیصلہ مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالت(ص) مارچ کا اعلان کیا، ناموس رسالت مارچ کا آغاز 20 اپریل کی رات مولانا خادم حسین رضوی کی آخری آرام گاہ پر فاتحہ خوانی سے ہوگا۔ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد حسین رضوی نے کہا کہ حکومت نے خادم حسین رضوی کیساتھ 16 نومبر 2020 کو معاہدہ کیا تھا جس کے مطابق 3 ماہ میں گستاخ فرانسیسی سفیر ملک بدر اور فرانس کامکمل بائیکاٹ کرنا تھا لیکن تکمیل معاہدے کیلئے 20 اپریل تک کی مزید مہلت لی گئی۔
 
انہوں نے کہا کہ معاہدے کی ڈیڈ لائن کا اعلان وزیراعظم پاکستان نے خود میڈیا پر کیا، اب اگر 20 اپریل تک فرانس کا سفیر نہ نکلا تو ناموسِ رسالت مارچ ہو گا، 20 اپریل رات 12 بج کر 1 منٹ پر خادم حسین رضوی کے مزار سے مارچ کا آغاز ہو گا، اہلیان پاکستان تمام وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ناموس رسالت مارچ کا حصہ بنیں۔ دوسری طرف حکومت تحریک لبیک کیساتھ کیے گئے معاہدے کو قرارداد کی شکل میں اسمبلی میں پیش کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری سمیت دیگر وزرا سے ملاقات میں ہدایت کی تھی کہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور مصنوعات کے بائیکاٹ بارے تحریک لبیک سے طے پانے والے معاہدے کو قرارداد کی شکل میں اسمبلی کے سامنے رکھے۔
خبر کا کوڈ : 926710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش