0
Monday 12 Apr 2021 12:43

ضمنی انتخابات، کون کونسی جماعتیں اپنی نشستوں کا دفاع نہ کر سکیں

ضمنی انتخابات، کون کونسی جماعتیں اپنی نشستوں کا دفاع نہ کر سکیں
اسلام ٹائمز۔ عام انتخابات 2018ء کے بعد ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے درجنوں انتخابات میں پی ٹی آئی عمران خان کی خالی کردہ دو قومی اسمبلی کی نشستوں سمیت تین نشستوں اور  7 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کا دفاع نہیں کر  پائی۔ عام انتخابات 2018ء کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات شروع ہوئے۔ حالیہ 10 اپریل کو این اے 75 ڈسکہ میں مسلم لیگ نواز نے اپنی نشست جیت لی، یہاں اس سے قبل 19 فروری کو ضمنی انتخاب ہوا تھا جس میں بدامنی اور پریزائیڈنگ افسران کے کچھ گھنٹوں کے لیے لاپتہ ہو جانے کے باعث الیکشن کمیشن نے انتخاب کالعدم قرار دے کر دوبارہ 10 اپریل کر کروانے کا اعلان کیا تھا۔ پی ٹی آئی بنوں این اے 35، این اے 131 لاہور سے عمران خان کی خالی کی گئی قومی اسمبلی کی نشستیں ایم ایم اے اور مسلم لیگ نواز کے ہاتھوں گنوا بیٹھی۔ البتہ اسلام آباد اور کراچی 243 سے عمران خان کی خالی نشستوں پر  پی ٹی آئی کے امیداور کامیاب ہوئے۔

پی ٹی آئی کے امیدوار عارف علوی کی نشست پر تو کامیاب ہو گئے لیکن ضمنی الیکشن میں این اے 56 سے پی ٹی آئی کے طاہر صادق کی چھوڑی گئی نشست مسلم لیگ نواز نے جیت لی۔ مسلم لیگ نواز نے حمزہ شہباز کی چھوڑی گئی قومی اسمبلی کی نشست بھی بچا لی۔خیبر پختونخوا اسمبلی پی کے 7 سے پی ٹی آئی کی نشست اے این پی نے جیتی جبکہ پی کے 3 سوات سے پی ٹی آئی کی نشست مسلم لیگ نواز جیت گئی۔ پی کے 53 سے اے این پی کے امیر حیدر ہوتی کی خالی نشست پی ٹی آئی جیت گئی جبکہ پی کے 61، 63، 97، 99 پی ٹی آئی کے پاس رہیں۔ پنجاب اسمبلی پی پی 3 سے پی ٹی آئی کی خالی نشست نواز لیگ جیت گئی اور پی پی 118 پر نواز کی خالی نشست اور پی پی 222 سے پی ٹی آئی کی نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

پی پی 27 جہلم سے پی ٹی آئی کے فواد چوہدری کی نشست اور پی پی 292 سے پی ٹی آئی کی نشست پر مسلم لیگ نواز کامیاب ہوئی جبکہ پی پی 272 آزاد امیدوار کی نشست پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی۔ پی کے 30 سے مسلم لیگ نواز کے ممبر اسمبلی کی نااہلی کے بعد یہ نشست پی ٹی آئی نے جیت لی جبکہ پی پی 218 کی نشست بھی پی ٹی آئی کے پاس رہی۔ این اے 205 پر آزاد امیداور علی محمد مہر نے جیت کر تحریک انصاف کا ساتھ دیا تھا، انکی وفات کے بعد یہ نشست بھی پیپلز پارٹی نے جیت لی جبکہ پی ایس 43، 52، 86، 88 اور این اے 221 پیپلز پارٹی کے پاس برقرار رہیں۔ وزیرآباد پی پی 51 کی نشست نواز لیگ کے پاس برقرار رہی جبکہ این اے 45 ایم ایم اے سے پی ٹی آئی نے جیت لی لیکن نوشہرہ پی کے 63 پی ٹی آئی سے نواز لیگ نے جیت لی۔فاٹا کے انضمام کے بعد وہاں منعقد صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں قومی اسمبلی میں فاٹا کی 12 میں سے 8 نشستیں رکھنے والی پی ٹی آئی 16 صوبائی نشستوں میں سے 5 نشسیں جیت سکی۔
خبر کا کوڈ : 926714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش