QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ نے رمضان بازاروں کی سکیورٹی کیلئے گائیڈ لائنز جاری کردیں

12 Apr 2021 12:48

محکمہ داخلہ نے پنجاب پولیس کو لکھا ہے کہ لاہور شہر سمیت صوبہ بھر کے رمضان بازاروں کی سکیورٹی کو چیک کریں اور خریداری کیلئے آنیوالے صارفین کو واک تھرو گیٹ سے گزار کر میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے چیک بھی کیا جائے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان بازاروں میں کورنا ایس او پیز کا بھی مکمل خیال رکھا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ نے رمضان بازاروں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ محکمہ داخلہ نے پنجاب پولیس کو لکھا ہے کہ لاہور شہر سمیت صوبہ بھر کے رمضان بازاروں کی سکیورٹی کو چیک کریں اور خریداری کیلئے آنیوالے صارفین کو واک تھرو گیٹ سے گزار کر میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے چیک بھی کیا جائے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان بازاروں میں کورنا ایس او پیز کا بھی مکمل خیال رکھا جائے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام رمضان بازاروں کو فول  پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ داخلہ نے سپیشل برانچ کو بھی اس سلسلہ میں متحرک کرنے کی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 926715

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926715/محکمہ-داخلہ-نے-رمضان-بازاروں-کی-سکیورٹی-کیلئے-گائیڈ-لائنز-جاری-کردیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org