0
Monday 12 Apr 2021 13:25

مسلم لیگ (ن) نے ریاستی مشینری کے ساتھ مقابلہ کیا، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) نے ریاستی مشینری کے ساتھ مقابلہ کیا، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ڈسکہ الیکشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جسے کہتے تھے سیاست ختم ہو گئی اس نے لندن میں بیٹھ کر ہرا دیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ریاستی مشینری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے اور ڈسکہ کی فتح بہت بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے، فروری میں یہ دھاندلی کرکے بھی نہیں جیت سکے، مسلم لیگ (ن) کو دبانے اور ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جسے کہتے تھے سیاست ختم ہو گئی اس نے لندن میں بیٹھ کر ہرا دیا، یہ سپریم کورٹ گئے کہ ہمیں عوام کی شکست سے بچاؤ اور یہ میدان میں آئے تو عوام کے ووٹوں نے الٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور کر دیا اب جس دن ان کی حکومت نہیں رہی یہ کمپین کرنے کے بھی قابل نہیں رہیں گے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو توڑنے کے لیے 5 سال لگا کر سرتوڑ کوشش کی گئی لیکن (ن) لیگ عوامی قوت کے ساتھ ان کے سامنے کھڑی ہے جب کہ حکومتی اراکین ٹی وی پر حکومت کے خلاف بات کر رہے ہیں اور دوسرے ٹھکانے ڈھونڈ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے آپس کے معاملات پر کچھ نہیں کہنا چاہتی لیکن جہانگیر ترین سے سبق سیکھیں، یہ جہانگیرترین کا نمک کھا رہے تھے اور جہاز استعمال کر رہے تھے اس وقت تک وہ شوگر مافیا نہیں تھے۔
خبر کا کوڈ : 926725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش