QR CodeQR Code

تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو گرفتار کر لیا گیا

12 Apr 2021 14:52

قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں نے کچھ دیر قبل ملتان روڈ پر تحریک لبیک کے مرکز پر کارروائی کی۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے سعد رضوی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ سعد رضوی کی گرفتاری پر کارکن مشتعل ہوگئے اور لاٹھیاں لیکر مدرسے سے باہر آگئے۔ کارکنوں نے ملتان روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا ہے اور لبیک یارسول کے نعرے لگا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو حراست میں لے لیا۔ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کیخلاف کارکن ملتان روڈ پر نکل آئے اور سڑک بلاک کرکے نعرے بازی کرتے رہے۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں نے کچھ دیر قبل وحدت روڈ پر کارروائی کی۔ سعد رضوی لیگی رہنماء اور ممتاز تاجر رانا اختر کی نماز جنازہ پڑھا کر واپس جا رہے تھے کہ گرفتار کر لئے گئے۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے سعد رضوی کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ سعد رضوی کی گرفتاری پر کارکن مشتعل ہوگئے اور لاٹھیاں لے کر مدرسے سے باہر آگئے۔ کارکنوں نے ملتان روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا ہے اور لبیک یارسول کے نعرے لگا رہے ہیں۔ ملتان روڈ بند ہونے سے ٹریفک بلاک ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

یاد رہے کہ حافظ سعد رضوی نے آج اعلان کیا تھا کہ 20 اپریل کو تحفظ ناموس رسالت (ص) مارچ کیا جائے گا۔ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد حسین رضوی نے کہا کہ حکومت نے علامہ خادم حسین رضوی کے ساتھ 16 نومبر 2020ء کو معاہدہ کیا تھا، جس کے مطابق 3 ماہ میں گستاخ فرانسیسی سفیر ملک بدر اور فرانس کا مکمل بائیکاٹ کرنا تھا، لیکن تکمیل معاہدے کے لئے 20 اپریل تک کی مزید مہلت لی گئی۔ معاہدے کی ڈیڈ لائن کا اعلان وزیراعظم پاکستان نے خود میڈیا پر کیا، اب اگر 20 اپریل تک فرانس کا سفیر نہ نکلا تو ناموسِ رسالت مارچ ہوگا، 20 اپریل رات 12 بج کر 1 منٹ پر علامہ خادم حسین رضوی کے مزار سے مارچ کا آغاز ہوگا، اہلیان پاکستان تمام وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ناموس رسالت مارچ کا حصہ بنیں۔


خبر کا کوڈ: 926746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926746/تحریک-لبیک-کے-سربراہ-سعد-رضوی-کو-گرفتار-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org