QR CodeQR Code

پاکستان دہشتگرد ملک نہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ساتھی ہے، امریکہ

18 Aug 2011 00:25

اسلام ٹائمز:واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگرد ملک نہیں بلکہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کرنا پاکستان اور امریکا دونوں کے مفاد میں ہے۔


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگرد ملک نہیں بلکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں وہ عالمی برادری کے ساتھ ہے۔ اُدھر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگرد ملک نہیں بلکہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کرنا پاکستان اور امریکا دونوں کے مفاد میں ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی حکومت میں شامل بعض عناصر کی جانب حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کی سرپرستی سے متعلق امریکا نے اسلام آباد کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور سے اغواء ہونے والے امریکی باشندے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 92676

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/92676/پاکستان-دہشتگرد-ملک-نہیں-دہشتگردی-کے-خلاف-جنگ-میں-ساتھی-ہے-امریکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org