0
Monday 12 Apr 2021 17:50

حکومت سے ہمیں اب کوئی امید نہیں، کنور نوید جمیل

حکومت سے ہمیں اب کوئی امید نہیں، کنور نوید جمیل
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنونیئر کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ پورے حیدرآباد میں نہ کوئی نیا اسپتال بنایا گیا ہے، یہاں کے لوگ گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں اس حکومت سے ہمیں اب کوئی امید نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی کنور نوید کا کہنا تھا کہ آج حکومت سندھ کے خلاف ایک پٹیشن دائر کی، 2012ء میں حیدرآباد کی میڈیکل کالج کی اسکیم شروع کی گئی اسکیم 10 سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکی، سندھ حکومت 400 ارب سندھ سے جمع کرتی ہے مگر ان 12 سالوں میں کوئی نیا تعلیمی ادارہ نہ بن سکا، یہ حکومت شہری علاقوں کو ٹیکس اور رشوت کے ذریعے لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے وزیر تعلیم بول چکے ہیں کہ حیدرآباد کی یونیورسٹی میری لاش سے گزر کر بنے گی اس حکومت سے ہمیں اب کوئی امید نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 926770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش