0
Monday 12 Apr 2021 18:02

نطنز حادثہ میں موساد ملوث ہے، اسرائیل کا اعتراف

نطنز حادثہ میں موساد ملوث ہے، اسرائیل کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ موساد اور سکیورٹی فورسز کے کمانڈروں میں صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایران کے ہتھیاروں کے خلاف جنگ ایک بہت بڑا کام ہے اور جو موقع اس حوالے سے ہمیں آج میسر ہے، شائد آئندہ کبھی ایسی فرصت پیش نہ آئے۔ صیہونی ٹی وی چینل 13 نے مغربی انٹلیجنس ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ موساد (اسرائیلی انٹیلی جنس سروس) نطنز کی واقعے میں ملوث ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس حملے میں نقصان کی رپورٹ ہے۔ یہ رپورٹ ایسے وقت نشر کی گئی ہے، جب صہیونی فوج کے چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مشرق وسطیٰ میں ایک خفیہ فوجی آپریشن انجام دیا ہے۔

دوسری جانب نطنز سائٹ حادثہ کے بارے میں ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ نطنز کی افزودگی مرکز پر ہونے والی کارروائی ملکی صنعتی اور سیاسی پیشرفت پر دشمن کی ناکامی اور جوہری صنعت پر مایوسی کی علامت ہے۔ یہ کارروائی اس بات کی علامت ہے کہ دشمن ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں سے مایوس ہوچکا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران اس گھناؤنے اقدام کی مذمت کرتا ہے اور بین الاقوامی برادری اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی طرف سے اس جوہری دہشت گردی کا جواب دینے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ علی اکبر صالحی نے مزید کہا کہ ایران مجرموں اور ان کے دہشت گرد سربراہوں کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ایک صیہونی فوجی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ہم اس مقام پر پہنچ رہے ہیں کہ جہاں ایران کے پاس اسرائیلی کے خلاف جوابی حملوں کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ نطنز میں تخریب کاری کے بعد اسرائیلی سیاسی اور سکیورٹی کابینہ اجلاس منعقد کر رہی ہے۔ اسرائیلی واللا نیوز کے رپورٹر بارک روید نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ یہ توقع کی جا رہی ہے کہ اسرائیلی سیاسی اور سکیورٹی کابینہ آئندہ ہفتے ایران کے ایٹمی معاہدے اور خطے میں ایران کے ساتھ تناؤ کے معاملے پر تبادلہ خیال کیلئے اجلاس منعقد کرے گی۔

واضح رہے ایران کی صلح آمیز اہداف کے تحت قائم جوہری مرکزی نطنر میں گذشتہ دنوں ایک شعبہ کی بجلی بند ہوگئی تھی، جس کے بارے میں جوہری مرکز کے مسئولین کا کہنا ہے کہ اس حادثہ کے پیش نظر کسی قسم کے جانی نقصان یا جوہری آلودگی کی کسی قسم کی کوئی رپورٹ نہیں دی گئی۔ بعض اخباری ذرائع نے اسے جوہری مرکز کے بجلی کے نظام کے خلاف وائرس حملہ قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 926772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش