0
Monday 12 Apr 2021 19:23

حکومت کا نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ

حکومت کا نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ رواں سال ستمبر یا اکتوبر میں نئی مردم شماری کا عمل شروع ہو جائے گا، جو مارچ 2023ء تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اسد عمر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 2017ء کی مردم شماری پر بہت سے سوالیہ نشان ہیں، تاہم اس کے نتائج جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ساتھ ہی یہ فیصلہ بھی ہوا کہ اگلی مردم شماری فوری بنیاد پر کرانی ہے، دنیا کے بہترین طریقہ کار سے اگلی مردم شماری کرائیں گے، جس میں تمام صوبوں اور سول سوسائٹی کو شرکت دی جائیگی۔ اسد عمر نے کہا کہ چھ سے آٹھ ہفتے میں اس کا بنیادی فریم ورک تیار ہو جائیگا، ستمبر یا اکتوبر تک نئی مردم شماری شروع ہو جائیگی، 18 مہینے کا عمل 2023ء کے شروع میں مکمل ہو جائیگا، آئندہ الیکشن نئی مردم شماری پر ہوں گے، جس سے قبل حلقہ بندی بھی کرائی جاسکے گی۔

اسد عمر نے 2017ء کی مردم شماری پر سندھ حکومت کے اعتراضات کے بارے میں کہا کہ یہ کام اسی صوبائی حکومت کی نگرانی میں ہوا، جس نے آج فیصلے کی مخالفت کی، جو بھی رزلٹ مردم شماری کے آئے، اس میں صوبائی حکومتوں کی مکمل شمولیت تھی، نہ صوبے میں نہ وفاق میں اسوقت تحریک انصاف کی حکومت تھی، اگر اس مردم شماری کو نہیں مانتے تو کیا 1998ء پر چلے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 926778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش