QR CodeQR Code

سعد رضوی کی گرفتاری، لاہور میں ہنگامے پھوٹ پڑے، پولیس وین نذرآتش

12 Apr 2021 20:17

گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی اُنکے مدرسے کے طالبعلم بڑی تعداد میں ملتان روڈ پر نکل آئے اور روڈ بلاک کرکے نعرے بازی شروع کر دی۔ مشتعل کارکنوں نے پولیس کی وین بھی جلا دی جبکہ توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ کارکنوں نے ملتان روڈ پر ٹائر جلائے اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے گرفتاری کے بعد لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔ حافظ سعد رضوی کو آج سہ پہر اقبال ٹاون لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ جب وہ ایک نماز جنازہ میں شرکت کے بعد واپس اپنے مدرسے جا رہے تھے۔ گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی اُن کے مدرسے کے طالب علم بڑی تعداد میں ملتان روڈ پر نکل آئے اور روڈ بلاک کرکے نعرے بازی شروع کر دی۔ مشتعل کارکنوں نے پولیس کی وین بھی جلا دی جبکہ توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ کارکنوں نے ملتان روڈ پر ٹائر جلائے اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

لاہور میں فلیٹی چوک، ہائیکورٹ چوک، آواری چوک، کارپوریشن چوک، یتیم خانہ چوک، خیابان چوک، محافظ ٹاون، داروغہ والا چوک، چونگی امر سدھو، شاہدرہ چوک، شاد باغ، جوڑے پل، بھٹہ چوک، والٹن روڈ، کینال روڈ، کپ سٹور، ہربنس پورہ، شالیمار چوک، قائداعظم انٹر چینج، باگڑیاں چوک، سندر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہروں کے دوران کارکنوں نے پولیس پر پتھراو بھی کیا، جس سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد کارکنوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات پر مظاہرے جاری تھے۔


خبر کا کوڈ: 926788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926788/سعد-رضوی-کی-گرفتاری-لاہور-میں-ہنگامے-پھوٹ-پڑے-پولیس-وین-نذرا-تش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org