QR CodeQR Code

کورونا بحران، مقبوضہ جموں کشمیر میں 991 نئے کیسز

12 Apr 2021 22:01

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق آج وادی کشمیر میں 492 جبکہ صوبہ جموں میں 499 کیس سامنے آئے۔ وادی کشمیر میں سامنے آنے والے کیسوں میں ایک بار پھر سب سے زیادہ کا تعلق ضلع سرینگر سے ہے جہاں 303 کیس ظاہر ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے پیدا بحرانی صورتحال لگاتار جاری ہے اور پیر کو یہاں مزید 991 کیس سامنے آئے جن سے یہاں مجموعی متاثرین کی تعداد 139381 تک پہنچ گئی۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق آج وادی کشمیر میں 492 جبکہ صوبہ جموں میں 499 کیس سامنے آئے۔ وادی کشمیر میں سامنے آنے والے کیسوں میں ایک بار پھر سب سے زیادہ کا تعلق ضلع سرینگر سے ہے جہاں 303 کیس ظاہر ہوئے جن میں 56 مسافر بھی شامل ہیں۔ وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 53، بڈگام میں 31، پلوامہ میں 30، کپوارہ میں 22، اننت ناگ میں 25، بانڈی پورہ میں 3، گاندربل میں 12، کولگام میں 10 اور شوپیان میں 3 کیس سامنے آئے۔ اسی طرح جموں ضلع میں 181، ادھمپور میں 160، راجوری میں 1، کٹھوعہ میں 55، سانبہ میں 4، رام بن میں 1، ریاسی میں 97 کیس ظاہر ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 926791

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926791/کورونا-بحران-مقبوضہ-جموں-کشمیر-میں-991-نئے-کیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org