0
Monday 12 Apr 2021 22:14

بھارت میں کورونا وائرس کے 168912 نئے کیسز، 904 اموات

بھارت میں کورونا وائرس کے 168912 نئے کیسز، 904 اموات
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وباء کے پھیلاؤ کا سلسلہ بدستور بڑھتا ہی جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسوں کی تعداد 92922 کے اضافے کے ساتھ 12 لاکھ کو عبور کرچکی ہے۔ صحت کی مرکزی وزارت کی جانب پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 168912 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ ایک کروڑ 35 لاکھ 27 ہزار 717 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 75086 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں، جن کے ساتھ اب تک 12156529 مریض صحتمند ہوچکے ہیں۔ فعال معاملات 92922 کے اضافے سے 1201009 ہوگئے ہیں۔ اسی دوران 904 مریضوں کی موت کے ساتھ اس مرض سے اموات کی تعداد 170179 ہوگئی ہے۔ بھارت میں ری کوری کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 89.86 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح بڑھ کر 8.88 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.26 فیصد رہ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 926794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش