0
Monday 12 Apr 2021 22:52

پشاور انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں افغان شہریوں کیلئے خصوصی سہولت کاونٹر قائم

پشاور انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں افغان شہریوں کیلئے خصوصی سہولت کاونٹر قائم
اسلام ٹائمز۔ پشاور انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں افغان شہریوں کے لیے خصوصی سہولت کاونٹر قائم کردیا گیا۔ پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل نجیب اللہ احمد زئی نے سہولت کاونٹر کا افتتاح  کردیا، افتتاح کے موقع پر پشاور انسٹیٹیوٹ آف کاڈیالوجی کے میڈیکل ڈائریکٹر اور سی ای او پروفیسر ڈاکٹر شاہ کار احمد شاہ اور ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر شفا حیدر بھی موجود تھے۔ ترجمان پی آئی سی رفعت انجم کے مطابق قونصل جنرل نے امراض قلب کے لئے مخصوص ہسپتال میں افغان شہریوں  کو سہولتیں دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر افغان قونصل جنرل نجیب اللہ احمد زئی نے کہا کہ پُر امید ہوں کہ پی آئی سی میں افغان شہریوں کو  علاج معالجہ کی خصوصی سہولیات میسر ہوں گیں، افغان شہریوں کو علاج کی سہولت دینے پر ہسپتال انتظامیہ اور پختونخوا حکومت کا مشکور ہوں۔

نجیب اللہ احمد زئی کا کہنا تھا کہ پشاور میں معیاری علاج معالجہ کے ادارے موجود ہیں جن افغان شہری سے مستفید ہورہے ہیں، افغان مریضوں کے لیے حکومتی سطح پر اس سہولت کےلیے بات چیت کو آگے بڑھائے گے۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہکار احمد شاہ میڈیکل ڈائریکٹر پی ائی سی نے کہا کہ پی آئی سی افغان نرسزاور ڈاکٹرز کے استعداد کار کو بڑھانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، افغان مریضوں کو پاکستانیوں جیسے صحت سہولیات دی جا رہی ہیں، پشاور انسٹیٹیوٹ اف کارڈیالوجی صوبے کے عوام کے ساتھ ساتھ افغان شہریوں کے لیے بھی ایک نعمت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ افغانستان سے پاکستان میں میڈیکل ٹورزم کو ترویج دی جائے، پی آئی سی میں اب تک 114 سے زائد افغان مریضوں کا معائنہ کیا گیا ہے، ہسپتال کے 4 ماہ سروسز کے دوران 23 افغان مریضوں کی انجیوگرافی اور 11  اوپن ہارٹ سرجریز کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 926816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش