QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے سینکڑوں عارضی ملازمین کا چیف سیکرٹری آفس کے باہر دھرنا

12 Apr 2021 23:57

پیر کے روز جی بی مختلف اضلاع سے قافلوں کی شکل میں سینکڑوں عارضی ملازمین گلگت پہنچا شروع ہو گئے اور چیف سیکرٹری آفس کے باہر دھرنا دیدیا۔ عارضی ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ اور سابق وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ بھی پہنچ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے سینکڑوں عارضی ملازمین نے چیف سیکرٹری آفس گلگت کے باہر دھرنا دیدیا۔ پیر کے روز جی بی مختلف اضلاع سے قافلوں کی شکل میں سینکڑوں عارضی ملازمین گلگت پہنچا شروع ہو گئے اور چیف سیکرٹری آفس کے باہر دھرنا دیدیا۔ عارضی ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ اور سابق وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ بھی پہنچ گئے۔ بعد ازاں ویر خزانہ جاوید منوا اور مشیر قانون سہیل عباس شاہ نے عارضی ملازمین سے مذاکرات کیے لیکن ناکام ہو گئے۔ گلگت میں چیف سیکرٹری آفس کے باہر دھرنے میں مختلف اضلاع سے عارضی ملازمین کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ رات نو بجے کے قریب بلتستان سے بھی قافلے دھرنے میں پہنچ گئے جبکہ غذر، استور اور دیامر سے ملازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ عارضی ملازمین کا کہنا کہ کمیٹی پہ کمیٹی بنانے کے اقدام کو مسترد کرتے ہیں لہٰذا گلگت بلتستان اسمبلی سے منظور شدہ ایکٹ کے تحت ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ 


خبر کا کوڈ: 926827

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926827/گلگت-بلتستان-کے-سینکڑوں-عارضی-ملازمین-کا-چیف-سیکرٹری-ا-فس-باہر-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org