QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں کل رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھنے کا اعلان

12 Apr 2021 23:34

میر علی گاوں حیدر خیل میں مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ حیدر خیل میر علی شمالی وزیرستان کے پانچ افراد نے رمضان المبارک کا چاند دیکھ لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں حیرت انگیز طور پر رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی گاوں حیدر خیل میں مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ حیدر خیل میر علی شمالی وزیرستان کے پانچ افراد نے رمضان المبارک کا چاند دیکھ لیا ہے۔ چاند دیکھنے والوں میں عرفان اللہ، اسد اللہ و دیگر تین افراد شامل ہیں، مقامی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ کل میر علی میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا، دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علماء اور مفتی صاحبان نے کل شام 6 بجے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 926829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926829/شمالی-وزیرستان-میں-کل-رمضان-المبارک-کا-پہلا-روزہ-رکھنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org