QR CodeQR Code

کوہاٹ، علامہ حمید امامی کی حاجی عاقل خان کے انتقال پر تعزیت

12 Apr 2021 23:59

ایس یو سی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ مرحوم حاجی عاقل خان نصرت خیل ہردلعزیز شخصیت تھے، وہ اتحاد بین المذاہب و بین المسلمین کے داعی تھے، آج مرحوم مغفور ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن تاریخ میں زندہ رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنماء علامہ حمید حسین امامی نے مرحوم حاجی عاقل خان نصرت خیل کی وفات پر ان کے لواحقین سے تعزیت کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مرحوم حاجی عاقل خان نصرت خیل ہردلعزیز شخصیت تھے، وہ اتحاد بین المذاہب و بین المسلمین کے داعی تھے، آج مرحوم مغفور ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن تاریخ میں زندہ رہیں گے، ان کی ملک و قوم کیلئے خدمات ناقابل فراموش اور قابل تحسین ہیں۔ علامہ حمید حسین امامی نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی اور پسماندگان سے اظہار تعزیت بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 926834

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926834/کوہاٹ-علامہ-حمید-امامی-کی-حاجی-عاقل-خان-کے-انتقال-پر-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org