QR CodeQR Code

اپر کرم کے نواحی علاقے میکے میں پولیس کی کارروائی، منشیات برآمد، ملزم فرار

13 Apr 2021 00:38

پولیس آفسر و سٹی انچارج واجد علی نے میڈیا کو بتایا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے، ڈی پی او کرم طاہر اقبال کے احکامات کے مطابق منشیات فروشوں کا مکمل خاتمہ  کیا جائے گا، جو معاشرے کیلئے ناسور بن چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اپر کرم کے نواحی علاقے میکے میں اینٹی ڈرگ سکواڈ نے منشیات برآمد کرلی، جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے میکے پر ناکہ بندی کے دوران ایک کرولا گاڑی نمبر B-5585 سے اعلیٰ کوالٹی چرس بیس کلو گرام برآمد کرلی۔ ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا، گاڑی سے فرار ہونے والے ملزم کا شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس بھی برآمد ہوگیا ہے۔ پولیس آفسر و سٹی انچارج واجد علی نے میڈیا کو بتایا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے، ڈی پی او کرم طاہر اقبال کے احکامات کے مطابق منشیات فروشوں کا مکمل خاتمہ  کیا جائے گا، جو معاشرے کیلئے ناسور بن چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 926837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926837/اپر-کرم-کے-نواحی-علاقے-میکے-میں-پولیس-کی-کارروائی-منشیات-برا-مد-ملزم-فرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org