QR CodeQR Code

پاراچنار، لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے لگائے گئے احتجاجی کیمپ کا چوتھا روز

13 Apr 2021 00:49

مظاہرین مطالبہ کر رہے ہیں کہ گمشدہ افراد کو عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے، اگر وہ مجرم ہیں تو سزائیں دی جائیں اور اگر بے گناہ ہیں تو انہیں رہا کیا جائے کیونکہ ان کے خاندان کے تمام افراد ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں بھی مسنگ پرسنز کی فیملیز کی جانب سے اپنے پیاروں کی جلد بازیابی اور مرکزی قیادت کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلئے احتجاجی کیمپ لگایا گیا  ہے، ایدھی پارک کے سامنے لگائے گئے احتجاجی کیمپ کا آج چوتھا روز تھا، اس کیمپ کے شرکا کا کہنا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اعلان پر احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے، مظاہرین مطالبہ کر رہے ہیں کہ گمشدہ افراد کو عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے، اگر وہ مجرم ہیں تو سزائیں دی جائیں اور اگر بے گناہ ہیں تو انہیں رہا کیا جائے کیونکہ ان کے خاندان کے تمام افراد ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔


خبر کا کوڈ: 926838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926838/پاراچنار-لاپتہ-شیعہ-افراد-کی-بازیابی-کیلئے-لگائے-گئے-احتجاجی-کیمپ-کا-چوتھا-روز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org