0
Tuesday 13 Apr 2021 01:48

سیاسی رابطوں میں تیزی، پی پی رہنماؤں کی انیس ایڈووکیٹ سے اہم ملاقات

سیاسی رابطوں میں تیزی، پی پی رہنماؤں کی انیس ایڈووکیٹ سے اہم ملاقات
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سیاسی میدان میں رابطوں میں تیزی آگئی ہے، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے سابق پی ایس پی رہنماء اور سیاستدان انیس ایڈووکیٹ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے ناصر حسین شاہ اور سعید غنی سمیت دیگر شامل تھے، ملاقات میں انیس ایڈووکیٹ کے بھائی لئیق احمد، رئیس خان اور سابق رہنماء پی ایس پی سیف یار خان بھی شریک تھے۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں نے انیس ایڈووکیٹ سے ان کے بھائی اور بھتیجی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے انیس ایڈووکیٹ کو پی پی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ انیس ایڈووکیٹ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور اس طرح کی ملاقاتیں چلتی رہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ تو ملتے رہتے ہیں، کسی سے دشمنی نہیں، جو میرے گھر آئے گا، اس کے لئے دل اور دروازے کھلے ہیں۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے انیس ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے فی الوقت کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 926844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش