QR CodeQR Code

مردم شماری کے نتائج کی منظوری کیخلاف سندھ حکومت کا اہم اعلان

13 Apr 2021 02:06

ٹوئیٹ کرتے ہوئے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ‏تحفظات ظاہر کئے جانے کے باوجود سی سی آئی نے مردم شماری کے نتائج کی منظوری دے دی ‏ہے، سندھ حکومت اس معاملے کو ‏پارلیمنٹ میں لے جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے مردم شماری کے نتائج منظور کئے جانے پر سندھ حکومت ‏کا ردعمل آگیا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ‏تحفظات ظاہر کئے جانے کے باوجود سی سی آئی نے مردم شماری کے نتائج کی منظوری دے دی ‏ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سی سی آئی کے نظریئے سے اتفاق نہیں کیا ہے اور ‏اختلافی نوٹ پیش کیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ حکومت آئین کے آرٹیکل 154 (7) کی پیروی میں اس معاملے کو ‏پارلیمنٹ میں لے جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 926846

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926846/مردم-شماری-کے-نتائج-کی-منظوری-کیخلاف-سندھ-حکومت-کا-اہم-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org