0
Tuesday 13 Apr 2021 08:34

وفاق المدارس الشیعہ نے رمضان المبارک کے چاند کی رویت کیلئے اطلاعات مانگ لیں

وفاق المدارس الشیعہ نے رمضان المبارک کے چاند کی رویت کیلئے اطلاعات مانگ لیں
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے رمضان المبارک کے چاند نظر آنے میں کسی تنازع سے بچنے کیلئے مقامی علماء، مدرسین اور آئمہ جمعہ و جماعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ فقہی قواعد و ضوابط کے مطابق رویت ہلال پر اطلاع دیں تاکہ ہر سال ماہ مقدس میں رویت ہلال کو متنازع بنانے کا سدباب کیا جا سکے۔ سیکرٹری جنرل وفاق المدارس علامہ محمد افضل حیدری کی طرف سے جاری اعلامیہ میں علماء سے خواہش کی گئی ہے کہ پیروان مکتب حقہ کیلئے رویت ہلال میں مرکزیت پیدا کرنے کے سلسلے میں وفاق المدارس کے مرکزی دفتر، مقامی علماء، آئمہ مساجد، مدارس کے پرنسپل صاحبان اور متدین مومنین اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور چاند دیکھنے کا اہتمام کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام موصولہ معلومات اور شواہد کی روشنی میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ماہ مقدس رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کے حوالے سے فیصلہ کریںگے۔
خبر کا کوڈ : 926867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش