QR CodeQR Code

سعد رضوی کی بلاجواز گرفتاری حکومت کا شرمناک اقدام ہے، مولانا فضل الرحمان

13 Apr 2021 08:40

جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت اور ناموس صحابہ اُمت مسلمہ کا اثاثہ ہے، بیرونی دباؤ پر ناموس رسالت کے قانون میں ترمیم کی مخالفت کرنے والوں کو گرفتاریوں سے نہیں ڈرایا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ سعد رضوی کی گرفتاری کی شدید مذمت ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ناموس رسالت اور ناموس صحابہ اُمت مسلمہ کا اثاثہ ہے، بیرونی دباؤ پر ناموس رسالت کے قانون میں ترمیم کی مخالفت کرنے والوں کو گرفتاریوں سے نہیں ڈرایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سعد رضوی کی بلاجواز گرفتاری حکومت کا شرمناک اقدام ہے، اگر انہیں رہا نہیں کیا گیا تو احتجاج کی کال دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے تحریک لبیک پاکستان کے احتجاجی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نالائق حکمرانوں کے فیصلے ملک کو انارکی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 926868

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926868/سعد-رضوی-کی-بلاجواز-گرفتاری-حکومت-کا-شرمناک-اقدام-ہے-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org