0
Tuesday 13 Apr 2021 08:54

تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو نظر بند کر دیا گیا

تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو نظر بند کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کو نظر بند کر دیا گیا ہے۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کو لاہور میں نظر بند کیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور نے ان کی نظر بندی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعد رضوی کو نقص امن کے تحت نظربند کیا گیا ہے۔ دوسری جانب تحریک لبیک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک کے سربراہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کی پُرزور مذمّت کرتے ہیں، حکومتی اوچھے ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور وزیراعظم معاہدے کی پاسداری کریں۔
 
تحریک لبیک پاکستان مجلسِ شوریٰ کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سعد حسین رضوی کی نظر بندی سے قبل تحریک لبیک پاکستان نے فرانس کے سفیر کی ملک بدری اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کے معاملے پر ناموس رسالت(ص) مارچ کا اعلان کیا تھا۔ تحریک لبیک پاکستان نے مارچ کا فیصلہ مرکزی شوری کے اجلاس میں کیا، 21 رکنی مرکزی مجلس شوریٰ نے اتفاق رائے سے ناموس رسالت(ص)مارچ کا اعلان کیا، ناموس رسالت مارچ کا آغاز 20 اپریل کی رات مولانا خادم حسین رضوی کی آخری آرام گاہ پر فاتحہ خوانی سے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 926869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش