QR CodeQR Code

تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو فوری رہا کیا جائے، سراج الحق

13 Apr 2021 09:45

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ حکومت نہ صرف تحریری معاہدے پر عمل کرنے میں ناکام رہی بلکہ بلاجواز گرفتاری سے ملک کو انارکی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات کی درستی کا تقاضا ہے کہ علامہ سعد رضوی کو فوری رہا کیا جائے اور حکومت تحریک لبیک پاکستان کیساتھ کئے جانیوالے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔


اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ حکومت نہ صرف تحریری معاہدے پر عمل کرنے میں ناکام رہی بلکہ بلاجواز گرفتاری سے ملک کو انارکی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات کی درستی کا تقاضا ہے کہ علامہ سعد رضوی کو فوری رہا کیا جائے اور حکومت تحریک لبیک پاکستان کیساتھ کئے جانیوالے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کے کارکنوں کی گرفتاریاں حالات کو مزید خراب کریں گی، اس لئے حکمران ہوش کے ناخن لیتے ہوئے سعد رضوی سمیت تمام گرفتار کارکنوں اور رہنماوں کو فوری رہا کرے۔ یاد رہے کہ پولیس نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے رات گئے ایک ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 926876

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926876/تحریک-لبیک-کے-سربراہ-سعد-رضوی-کو-فوری-رہا-کیا-جائے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org