QR CodeQR Code

پنجاب میں پیرا ملٹری فورسز کو طلب کر لیا گیا

13 Apr 2021 09:46

ذرائع کے مطابق لاہور کی مختلف سڑکوں پر پولیس، ایلیٹ فورس اور رینجرزکی گاڑیاں گشت کر رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں پیرا ملٹری فورسز کو طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور کی مختلف سڑکوں پر پولیس، ایلیٹ فورس اور رینجرزکی گاڑیاں گشت کر رہی ہیں۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں احتجاج اور دھرنے ختم کرانے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں ملتان روڈ پر چوہنگ سمیت دیگر مقامات پر احتجاج کے باعث ٹریفک بلاک ہو گیا جب کہ چوک یتیم خانہ میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے شیلنگ کی۔ لاہور میں سگیاں پُل، شاہدرہ اور فیروزپور روڈ پر شنگھائی پُل کے قریب بھی ٹریفک بلاک ہوا جب کہ ملتان میں بہاولپور بائی پاس چوک پر احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، احتجاج کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔


خبر کا کوڈ: 926879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926879/پنجاب-میں-پیرا-ملٹری-فورسز-کو-طلب-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org