0
Tuesday 13 Apr 2021 11:00

فورسز کے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد مارا گیا

فورسز کے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد مارا گیا
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے شہر لدھا میں آپریشن کیا گیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد پیر عرف اسد مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دہشتگرد پیر عرف اسد 2006ء سے ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا اور اس نے ٹی ٹی پی بیت اللہ محسودگروپ میں شمولیت اختیار کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر عرف اسد حکیم اللہ محسود کی موت کے بعد شہریار محسود گروپ میں شامل ہو گیا، دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہا۔
خبر کا کوڈ : 926896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش