QR CodeQR Code

طالبان رواں ہفتے ترکی میں ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت کے لیے تیار نہیں، ترجمان

13 Apr 2021 12:38

طالبان ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے شیئر کیے گئے کانفرنس کے ایجنڈے پر غور جاری ہے جبکہ کانفرنس میں وفد کی شرکت سے متعلق بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نے کہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر رواں ہفتے ترکی میں ہونے والی افغان امن کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ طالبان ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ طالبان رواں ہفتے ترکی میں ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت کے لیے تیار نہیں اور اس سے متعلق ترکی کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے شیئر کیے گئے کانفرنس کے ایجنڈے پر غور جاری ہے جبکہ کانفرنس میں وفد کی شرکت سے متعلق بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ امریکی اور ترک حکام کہہ چکے ہیں کہ ان کا ارادہ ہے کہ کانفرنس کا 16 اپریل سے آغاز ہو جائے لیکن اس کانفرنس کی حتمی تاریخ کا ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 926909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926909/طالبان-رواں-ہفتے-ترکی-میں-ہونے-والی-امن-کانفرنس-شرکت-کے-لیے-تیار-نہیں-ترجمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org