0
Tuesday 13 Apr 2021 12:57

لاہور، تحریک لبیک کے کارکنوں کے تشدد سے کانسٹیل شہید

لاہور، تحریک لبیک کے کارکنوں کے تشدد سے کانسٹیل شہید
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں شاہدرہ موڑ پر تحریک لبیک کے کارکنوں کے تشدد سے کانسٹیل محمد افضل شہید ہوگیا۔ محمد افضل تھانہ گوالمنڈی میں تعینات تھا۔ شاہدرہ موڑ پر دیگر اہلکاروں کیساتھ آپریشن میں شریک تھا۔ مظاہرین کیساتھ جھڑپ میں محمد افضل سر میں چوٹ لگنے سے شہید ہوگیا۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کے 35 سے زائد اہلکار زخمی ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ شہر میں پولیس اور رینجرز کو گشت پر مامور کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی فورسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ جس جگہ پر سڑک یا چوک کو بلاک کیا گیا ہو، وہاں مظاہرین کو گرفتار کر لیا جائے۔ لاہور میں پولیس اور رینجرز کے دستوں کو فلیگ مارچ کیلئے بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 926912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش