QR CodeQR Code

پی ڈی ایم نے آج ہونیوالے اجلاس میں پی پی اور اے این پی کو دعوت نہیں دی

13 Apr 2021 13:11

مولانا فضل الرحمان نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمان نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 8 اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے تاہم پیپلز پارٹی اور اے این پی کو مدعو نہیں کیا گیا۔ خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شوکاز نوٹس دینے پر پی ڈی ایم پی پی اور اے این پی سے غیرمشروط معافی مانگے۔


خبر کا کوڈ: 926914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926914/پی-ڈی-ایم-نے-ا-ج-ہونیوالے-اجلاس-میں-اور-اے-این-کو-دعوت-نہیں-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org