0
Tuesday 13 Apr 2021 13:42

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.4 شدت کا زلزلہ

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.4 شدت کا زلزلہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور اور سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیرزمین گہرائی 169 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 926917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش