0
Tuesday 13 Apr 2021 13:53

خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع، مزید چار وزراء نے حلف اٹھالیا

خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع، مزید چار وزراء نے حلف اٹھالیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کابینہ میں مزید چار وزراء کو شامل کرلیا۔ کابینہ میں شامل ہونے والے ایم پی ایز میں عاطف خان ،فضل شکور، فیصل امین گنڈاپور اور شکیل خان شامل ہیں۔ گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں گورنر شاہ فرمان نے چاروں وزرا سے حلف لیا۔ چاروں ممبران کو وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ حلف برداری تقریب میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، صوبائی وزراء،اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز سمیت مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 926921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش