0
Tuesday 13 Apr 2021 19:31

حب فٹبال گراؤنڈ میں دھماکہ، 10 افراد زخمی

حب فٹبال گراؤنڈ میں دھماکہ، 10 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ حب کے فٹبال گراؤنڈ میں دھماکے سے 10 افراد زخمی ہو گئے۔ بلوچستان کے کراچی سے متصل شہر حب کے فٹبال گراؤنڈ میں دھماکے سے 10 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے دھماکے کی نوعیت معلوم کررہے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق حب کے فٹبال گراؤنڈ میں میچ جاری تھا کہ دھماکا ہوگیا، واقعے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد میں 2 کھلاڑی بھی شامل ہیں، 2 سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کر رہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ پر چھپایا گیا تھا، جو ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 926968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش