0
Tuesday 13 Apr 2021 19:57

بلوچستان میں کورونا کے مزید 76 نئے کیسز کی تصدیق

بلوچستان میں کورونا کے مزید 76 نئے کیسز کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں کورونا مزید 76 افراد کا شکار کرگیا۔ بلوچستان میں کورونا کی شدت میں اضافہ برقرار ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 5 اضلاع سے کورونا کے 76 نئے کیسز سامنے آئے، جبکہ مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 217 ہوگئی، جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 20 ہزار 397 تک جا پہنچی ہے۔ نئے آنے والے کیسز میں سے 70 کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 7.9 فیصد، جبکہ کوئٹہ میں 9.1 فیصد رہی۔ صوبے میں فعال کیسز کی تعداد 783 ہے۔
خبر کا کوڈ : 926976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش