0
Tuesday 13 Apr 2021 20:42

ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ

ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، پہلا روزہ بدھ کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، علامہ محمد حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم، ڈاکٹر یسین ظفر، مفتی محمد اقبال چشتی، مفتی فیصل احمد، سید علی کاکڑ نقوی، مفتی یوسف کشمیری، حافظ عبدالغفور، مفتی فضل جمیل رضوی، مفتی قاری میراللہ، صاحبزادہ سید حبیب اللہ چشتی، علامہ پیر سید شاہ جیلانی، مولانا اسد زکریا قاسمی، مفتی ضمیر احمد ساجد نے شرکت کی۔ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں سپارکو کے نمائندے غلام مرتضٰی، نمائندہ محکمہ موسمیات ڈاکٹر عظمت حیات خان اور نمائندہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی زین العابدین بھی شریک تھے۔

پشاور میں چاند نظر آنے کے بعد رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبد الخبیر آزاد نے دیگر ممبران کیساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں چاند نظر آگیا ہے، پاکستان میں کئی مقامات پر چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ اسلام آباد، کراچی، بدین، سوات، مالاکنڈ، راجن پور، قصور کے مقامات پر رمضان کا چاند نظر آیا ہے۔ کل پہلا روزہ ہوگا۔ پورے پاکستان میں قوم ایک دن روزہ رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نجات کے لیے دعائیں کی جائیں، آج پشاور سے ایسا فیصلہ ہوا ہے، جو پاکستان کے لیے وحدت کا پیغام ہے۔ اللہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائے۔ ہم سب ملکر دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت، محکمہ اوقاف، وزارت سائنس کا بھی شکرگزار ہوں۔ آئیں سب اللہ کے حضور دعا کرتے ہیں کہ پاکستان کے امن و استحکام، خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 926984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش