QR CodeQR Code

مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا کے 1269 نئے کیسز ظاہر

13 Apr 2021 21:15

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق آج وادی کشمیر میں 687 جبکہ صوبہ جموں میں 582 کیس سامنے آئے۔ وادی میں سامنے آنے والے کیسوں میں ایک بار پھر سب سے زیادہ کا تعلق ضلع سرینگر سے ہے جہاں 423 کیس ظاہر ہوئے جن میں 73 مسافر بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے پیدا بحرانی صورتحال ہر گذرنے والے دن کے ساتھ سنگین ہوتی جارہی ہے اور منگل کو یہاں مزید 1269 کیس سامنے آئے جن سے یہاں کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد 140650 تک پہنچ گئی۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق آج وادی کشمیر میں 687 جبکہ صوبہ جموں میں 582 کیس سامنے آئے۔ وادی میں سامنے آنے والے کیسوں میں ایک بار پھر سب سے زیادہ کا تعلق ضلع سرینگر سے ہے جہاں 423 کیس ظاہر ہوئے جن میں 73 مسافر بھی شامل ہیں۔ وادی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 98، بڈگام میں 42، پلوامہ میں 28، کپوارہ میں 24، اننت ناگ میں 29، بانڈی پورہ میں 12، گاندربل میں 15، کولگام میں 9 اور شوپیان میں 7 کیس سامنے آئے۔ اسی طرح جموں ضلع میں 191، ادھمپور میں 265، راجوری میں 17، ڈوڈہ میں 2، کٹھوعہ میں 26، سانبہ میں 11، پونچھ میں 6، رام بن میں 2، ریاسی میں 62 کیس سامنے آئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 926985

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926985/مقبوضہ-جموں-کشمیر-میں-کورونا-کے-1269-نئے-کیسز-ظاہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org