0
Tuesday 13 Apr 2021 21:15

بھارت نے جمہوری اداروں کو تباہی کے دہانے لا کھڑا کیا ہے، غلام احمد میر

بھارت نے جمہوری اداروں کو تباہی کے دہانے لا کھڑا کیا ہے، غلام احمد میر
اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جمہوری ادارے تباہی کے دہانے پر کھڑا ہوئے ہیں۔ کانگریس نے الزام لگاتے ہوئے بھارت کی مودی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے کہ جموں کشمیر میں جامع ترقی کی بار بار یقین دہانیوں اور وعدوں کے بعد بے روزگاری، معاشی بحران اور دیگر انتہائی اہمیت کے حامل مسائل کے حل کیلئے کیا گیا ہے۔ کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے کئے گئے اقدامات کو مودی حکومت لوگوں کے سامنے پیش کریں۔ قاضی گنڈ میں پارٹی کارکنوں اور پنچایت ممبران سے خطاب کرنے کے دوران غلام احمد میر نے مودی حکومت کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت پنچایتوں کو کام کرنے نہیں دیتی ہے جس کے باعث نچلی سطح پر ترقیاتی عمل بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے عام لوگوں کو مزید پریشانیوں میں مبتلا کردیا ہے۔

پنچوں اور سرپنچوں کے اجتماع سے غلام احمد میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی غلط اور عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے جموں کشمیر میں ہر ایک شخص متاثر ہورہا ہے اور  جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے حکومت کے دعوے سراب ثابت ہورہے ہیں اور زمینی حقائق بالکل سرکاری دعوں کے برعکس دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ جی اے میر  نے کہا کہ 45 دنوں کے ’’پنچایت کی اور پروگرام‘‘ کے تحت کانگریس پارٹی کی پوری کوشش رہی ہے کہ ہم رائے عامہ حاصل کرنے کے لئے جموں و کشمیر کے کونے کونے تک پہنچے۔ غلام احمد میر نے کہا کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جموں کشمیر میں ترقیاتی عمل بری طرح متاثر ہوا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت کی غلط اور عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے عوام شدید ذہنی اضطراب میں مبتلا ہے وہی دوسری جانب حکومت نے ان پر دہشت پھیلانے والا ٹیکس، اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ اور پراپرٹی ٹیکس عائد کرکے عوام کو مزید پریشان اور مایوس کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 926986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش