QR CodeQR Code

نیٹو نے افغانستان کیلئے نئے آپریشنل کمانڈ کی منظوری دیدی

5 Aug 2009 12:08

نیٹو نے افغانستان کے لئے نئے آپریشنل کمانڈ کی منظوری دے دی۔جس کے تحت کابل میں نیا ہیڈ کوارٹر بنایا جائے گا جو جنگ کی روزانہ کی صورتحال پر نظر رکھے گا۔ نیٹو کے ترجمان جیمز اپاتھروئی نے کہا ہے کہ کابل میں بنایا جانے والا نیا مشترکہ آپریشنل ہیڈ کوارٹر امریکی لیفٹیننٹ جنرل


برسلز:نیٹو نے افغانستان کے لئے نئے آپریشنل کمانڈ کی منظوری دے دی۔جس کے تحت کابل میں نیا ہیڈ کوارٹر بنایا جائے گا جو جنگ کی روزانہ کی صورتحال پر نظر رکھے گا۔ نیٹو کے ترجمان جیمز اپاتھروئی نے کہا ہے کہ کابل میں بنایا جانے والا نیا مشترکہ آپریشنل ہیڈ کوارٹر امریکی لیفٹیننٹ جنرل ڈیوڈ روڈریگوز کی کمان میں کام کرے گا۔جبکہ نیٹو فوج کی گورننگ باڈی نے اس منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ترجمان کے مطابق ایک وڈیو کانفرنسں کے دوران یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ افغانستان کے صدارتی الیکشن میں قیام امن کے لئے مزید فوج بھیجی جائے گی۔ویڈیو کانفرنس میں افغانستان کے لئے امریکی کمانڈر جنرل اسٹینلے مک کرسٹل اور جنرل روڈریگوز نے بھی شرکت کی۔ نیٹو کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات کو محفوظ بنانا اتنا آسان نہیں ہو گا۔ 


خبر کا کوڈ: 9270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/9270/نیٹو-نے-افغانستان-کیلئے-نئے-آپریشنل-کمانڈ-کی-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org