QR CodeQR Code

حکومت نے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق وعدہ خلافی کی، ثروت اعجاز قادری

13 Apr 2021 23:26

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ ہے کہ اس حساس معاملے کا نوٹس لیں، حکومت اگر کسی جماعت سے معاہدہ کرتی ہے تو اُسے پورا کرنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت نے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کیلئے قرارداد پارلیمنٹ میں جمع نہ کروا کر وعدہ خلافی کی ہے، ملک کی عوام چاہتی ہے کہ فرانس کے خلاف پاکستان کو ریاستی سطح پر سخت جواب دینا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ یورپ کی لارجز بینچ نے کسی مذہب کے شعائر کے خلاف بولنے کو جرم قرار دیا، پاکستان عالمی سطح پر فرانس حکومت کی سرپرسی کرنے کے جرم پر آواز بلند کرے، اقوام متحدہ میں فرانس کی ریاستی سرپرستی مں شعائر اسلام کی توہین کے خلاف قانون سازی کیلئے زور ڈالا جائے، او آئی سی شعائر اسلام کی شان میں گستاخی کو روکنے اور عالمی سطح پر دباؤ بڑھانے کیلئے مسلم ممالک کا اجلاس طلب کرے۔ انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج پر فائرنگ کرکے عاشقان رسولؐ کو شہید کرنا کھلی دہشتگردی ہے، تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی بلاجواز گرفتاری لمحہ فکریہ ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار پُرامن احتجاج کرنے والے غلامان مصطفیٰﷺ کو شہید کرکے کسے خوش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ ہے کہ اس حساس معاملے کا نوٹس لیں، حکومت اگر کسی جماعت سے معاہدہ کرتی ہے تو اُسے پورا کرنا چاہیے، فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کیلئے قرارداد پارلیمنٹ میں لانا چاہیے تھی، تاکہ پارلیمنٹ سے سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ سامنے آجاتا۔ انہوں نے کہا کہ غلامان مصطفیٰﷺ کے زخموں پر نمک نہ چھڑکا جائے، حکومت کے منفی فیصلے سے عوام کو دکھ پہنچا ہے، پاکستان کے کئی شہر آج کشمیر و شام کا منظر پیش کر رہے ہیں، حکومت طاقت کے بجائے مذاکرات کا راستہ ہموار کرے، طاقت کا استعمال کسی طور اور کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 927028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927028/حکومت-نے-فرانسیسی-سفیر-کو-ملک-بدر-کرنے-سے-متعلق-وعدہ-خلافی-کی-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org