QR CodeQR Code

فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے، جماعت اسلامی

13 Apr 2021 23:33

اپنے مذمتی بیان میں صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ فرانسیسی حکومت کو آگاہ کیا جائے کہ جب تک وہ مسلمانوں کے دل آزاری پر معافی نہیں مانگتے، اس وقت تک ان سے سفارتی تعلقات معطل رکھے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ حکومت قوم کا مزید امتحان نہ لے، فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے، فرانسیسی حکومت کو آگاہ کیا جائے کہ جب تک وہ مسلمانوں کے دل آزاری پر معافی نہیں مانگتے، اس وقت تک ان سے سفارتی تعلقات معطل رکھے جائیں گے۔ اپنے مذمتی بیان میں محمد حسین محنتی نے تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور تحریک لبیک کے سربراہ کو فی الفور رہا کیا جائے۔ انہوں نے سربراہ تحریک لبیک کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے والے کارکنان کی گرفتاریوں کی بھی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی بوکھلاہٹ قرار دیا اور تمام کارکنان کو فی الفور باعزت طریقے سے رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 927031

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927031/فرانس-کے-سفیر-کو-ملک-بدر-کیا-جائے-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org