QR CodeQR Code

وزیراعظم 16 اپریل کو سکھر اور کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے

13 Apr 2021 23:41

عمران خان سکھر میں کامیاب نوجوان پروگرام کا افتتاح کریں گے اور پارٹی رہنماؤں سے ‏ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سکھر میں جی ڈی اے رہنماؤں سے بھی ملاقات کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان 16 اپریل کو سکھر اور کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطاب وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے سکھر پہنچیں گے، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سردار ‏علی گوہر مہر و دیگر رہنما ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان سکھر میں کامیاب نوجوان پروگرام کا افتتاح کریں گے اور پارٹی رہنماؤں سے ‏ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سکھر میں جی ڈی اے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم 16 اپریل کی دوپہر کراچی کیلئے روانہ ہونگے، جہاں وہ شوکت خانم فنڈ ریزنگ ‏افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم گورنر ہاؤس میں مختصر قیام کے بعد اسلام آباد روانہ ہون‏گے۔


خبر کا کوڈ: 927037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927037/وزیراعظم-16-اپریل-کو-سکھر-اور-کراچی-کا-ایک-روزہ-دورہ-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org