0
Wednesday 14 Apr 2021 00:08

سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 1500 روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 1500 روپے کی کمی
اسلام ٹائمز۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 اور 10 گرام کی قیمت میں 1287 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کی کمی سے 1730 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1500 روپے اور 1287 روپے کی کمی واقع ہوٸی ہے۔ جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 102000 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر87448 روپے ہوگٸی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے کی کمی سے 1300 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 1287 روپے کی کمی سے 1114.54 روپے رہی۔
خبر کا کوڈ : 927045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش