QR CodeQR Code

امریکی صدر کا افغانستان میں گیارہ ستمبر سے فوجی انخلا شروع کرنے کا اعلان

14 Apr 2021 00:23

امریکی صدر کی انتظامیہ کے سینیئر افسر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت غور اور پالیسی تجزیوں کے بعد صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ 20 برس بعد افغانستان میں موجود باقی ماندہ امریکی فوجیوں کو واپس بلایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا اس سال گیارہ ستمبر سے شروع ہوگا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور افغان طالبان کے درمیان یکم مئی کی ڈیڈلائن رکھی گئی تھی جس پر عمل درآمد ممکن نہیں۔ امریکی صدر کی انتظامیہ کے سینیئر افسر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت غور اور پالیسی تجزیوں کے بعد صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ 20 برس بعد افغانستان میں موجود باقی ماندہ امریکی فوجیوں کو واپس بلایا جائے گا۔ واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے گیارہ ستمبر کی تاریخ بہت سوچ سمجھ کر رکھی ہے کیونکہ اس سال نیویارک اور پینٹاگون میں القاعدہ کی جانب سے کئے گئے فضائی حملوں کو 20 برس مکمل ہوجائیں گے۔ اس وقت افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 2500 کے لگ بھگ ہے۔ اس سے قبل طالبان یہ کہہ چکے ہیں کہ اگر امریکہ نے یکم مئی کی متفقہ ڈیڈلائن میں اپنی افواج کو واپس نہ بلایا تو وہ غیرملکی افواج کے خلاف کارروائیاں شروع کرسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 927047

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927047/امریکی-صدر-کا-افغانستان-میں-گیارہ-ستمبر-سے-فوجی-انخلا-شروع-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org