0
Wednesday 14 Apr 2021 01:43

20 فیصد پاکستانی امرا 50 فیصد ملکی آمدن کے مالک، رپورٹ

20 فیصد پاکستانی امرا 50 فیصد ملکی آمدن کے مالک، رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں عدم مساوات اپنے عروج پر ہے، 19 -2018ء میں ملک کے ایک فیصد امیر ترین افراد ملکی آمدن  کے 9 فیصد کے مالک تھے، اب امیر ترین 20 فیصد پاکستانی قومی آمدن کے 49 اعشاریہ 60 فیصد کے مالک ہیں جبکہ غریب ترین 20 فیصد قومی آمدن میں محض 7 فیصد کے مالک ہیں۔ اقوام متحدہ کے ہیومن ڈیولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کے ذیلی ادارے نیشنل ہیومن ڈیولپمنٹ رپورٹ ( این ایچ ڈی آر) کی  رپورٹ میں جنوب ایشیائی ملکوں میں 22 کروڑ کی آبادی والے ملک پاکستان میں عدم مساوات کے مسائل پر توجہ مرکوز کی ہے جس کے مطابق پاکستان کی طبقۂ اشرافیہ 14 ارب 40 کروڑ ڈالر کی مراعات لے چکی ہے۔

رپورٹ میں ’ پاور، پیپل اور پالیسی‘ کا منشور استعمال کرتے ہوئے پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں آمدن اور معاشی مواقع میں عدم مساوات کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ’طاقت ور گروپس اپنے منصفانہ حصے سے زیادہ لینے کو اپنا استحقاق سمجھتے ہیں۔ سماج میں حاصل خصوصی اہمیت کی بنا پران کے خلاف بنائی گئیں پالیسیاں اکثر و بیشتر کامیاب نہیں ہوتی، جس کا نتیجہ عدم مساوات  کی شکل میں سامنے آتا ہے۔ یو این ڈی پی کی علاقائی سربراہ کینی وگناراجا کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ کے لیے دو ہفتوں پر مشتمل پاکستان کا ’ ورچوئل ٹور‘ کیا گیا اور رپورٹ کے نتائج پر وزیر اعظم عمران خان، وزارت خارجہ اور منصوبہ بندی کے وزرا سمیت کابینہ کے اہم افراد سے بات کی گئی۔ جنہوں رپورٹ کی فائنڈنگس کی حمایت کرتے ہوئے عملی اقدامات کرنے کا عہد کیا۔ رپورٹ کے مطابق ملک کا کارپوریٹ سیکٹر خصوصی حیثیت سے مستفید ہونے والا سب سے بڑا طبقہ ہے۔ جو ایک محتاط اندازے کے مطابق 4 ارب 70 کروڑ ڈالرکے فوائد سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 927052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش