QR CodeQR Code

رمضان میں سحر و افطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

14 Apr 2021 01:54

حکام ڈسکوز نے کہا ہے کہ بجلی چوری والے علاقوں میں 2 سے 7 گھنٹے یومیہ لوڈشیڈنگ ہو گی، پاور کنٹرول سینٹر سے فیڈرز پر لوڈ کی نگرانی کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ رمضان میں سحر و افطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ وفاقی حکومت نے تمام بجلی کمپنیوں کو ہدایات جاری کردیں۔ ڈسکوز کو سحر و افطار اور تروایح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام ڈسکوز نے کہا ہے کہ بجلی چوری والے علاقوں میں 2 سے 7 گھنٹے یومیہ لوڈشیڈنگ ہو گی، پاور کنٹرول سینٹر سے فیڈرز پر لوڈ کی نگرانی کی جائے گی، صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 927055

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/927055/رمضان-میں-سحر-افطار-کے-دوران-بجلی-کی-لوڈشیڈنگ-نہ-کرنے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org